وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا تسنیم حیدر کے بیان پر ردعمل

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر نامی شخص پاکستان مسلم لیگ (ن) لندن کا ترجمان نہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تسنیم حیدر کا مسلم لیگ (ن) سے کوئی تعلق نہیں، کوئی شخص زبردستی پارٹی ترجمان بننے کی کوشش نہ کرے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ تسنیم حیدر کے پاس اگر ( ارشدشریف قتل کیس ) کے حوالے سے ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی کے قانونی فورم پر پیش کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تسنیم حیدر کے ساتھ تصویر میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی لندن کا آرگنائزر ہے، جعلسازی، جھوٹ اور فیک نیوز سے ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی۔

دوسرے جانب مسلم لیگ ن لندن کے رہنما زبیرگل نے کہا کہ تسنیم حیدر کے الزامات پر انہیں برطانوی عدالت لیکر جائیں گے۔

زبیرگل کے مطابق تسنیم حیدر مسلم لیگ(ن) کے ہر گز ترجمان نہیں، یہ ڈرامہ ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ ہٹانے کیلئے رچایا گیا ہے۔