پاکستان کا موسمیاتی آفات سے نمٹنےکیلئے عالمی فنڈ کے قیام کا خیرمقدم

دفتر خارجہ نے کوپ 27 اجلاس کے دوران موسمیاتی آفات سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنےکے لئے عالمی فنڈ کے قیام کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کاوشیں رنگ لے آئیں، کوپ 27 نے موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی تباہی کے ازالے کے لئے فنڈ قائم کردیا۔

دفتےر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ کوپ27 کے تحت فنڈ کے قیام کے لئے اتفاق رائے اہم کامیابی ہے، ترقی پذیر ممالک گزشتہ 30 سال سے اس طرح کے فنڈ کا مطالبہ کر رہے تھے، پاکستان فنڈ کے جلد فعال ہونے کا منتظر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ تباہ کن موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان میں سیلاب کا باعث بنیں، سیلاب کے نتیجے میں پاکستان میں 30 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا۔