رپورٹر. محمد مختار سولگی.

میلسی کی عوام آلودہ اور مضرِصحت زیرِ زمین پانی پینے پر مجبور. نان فلٹر پانی کے استعمال سے شہری پیٹ،جگر،معدے اور گردوں کے امراض کا شکار.

میلسی کے اکثر علاقوں کا زیرِ زمین پانی مضرِ صحت اور نقصان دہ ہے . زیرِ زمین پانی بذریعہ ہینڈ پمپ، واٹر پمپ یا ٹیوب ویل حاصل کرکے پیا جاتا ہے. اس پانی کو پینے سے شہری اسہال، پیٹ ،جگر،معدے اور گردے کے امراض کا شکار ہورہے ہیں. محکمہ صحت کے ذمہ داران نے ان سب بیماریوں کی وجہ آلودہ اور مضرِ صحت پانی پینا بتایا ہے اور عوام کو فلٹر شدہ پانی پینے کا مشورہ دیاہے.بے تحاشا مہنگاٸی اور بے روز گاری کی ستاٸی عوام کیلٸے انفرادی طور پہ واٹر فلٹر پلانٹ کا بندوبست نا ممکن ہے. عوام نے کٸی مرتبہ حکومتی سطح پر واٹر فلٹر پلانٹس لگانے کے مطالبے کیے. کٸی مرتبہ احتجاجی مظاہرے بھی کیے،لیکن سب کچھ بے سُود ثابت ہوا. افسران ، سیاسی وحکومتی عہدِ داروں نےکٸ مرتبہ واٹر فلٹرز لگوانے کے دعوے کیے جو کبھی نہ بن سکے. ضروری ہے کہ حکومت سرکاری طورپہ فی الفور واٹر فلٹرز لگواٸے تاکہ شہری ان بیماریوں سے جان چھڑا سکیں اور صحت مند زندگی گزار سکیں.