پیلٹ گنز کی گولیوں سے مقبوضہ کشمیر میں سیکڑوں جوان متاثر،رپورٹ

بھارتی ماہرامراض چشم کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق سروے رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔

سروے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی جانب سے فائر کردہ پلٹ گنز کی گولیوں سے 800 جوان اور بچے متاثر ہوئے ہیں۔

بھارتی فوج کی پیلٹ گنزسے فائرنگ کے باعث 80 فیصد متاثرین بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔

بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے پیش نظر مظلوم کشمیریوں نے بھارتی مظالم پرعالمی اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔