صدر، وزیراعظم کی دلیرانہ مقابلے پر پاکستانی ٹیم کو شاباش، انگلینڈ کو جیت کی مبارکباد

صدر اور وزیراعظم پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں دلیرانہ مقابلہ کرنے پر پاکستان ٹیم کو شاباش اور انگلش ٹیم کو کامیابی کی مبارکباد دی ہے۔

صدر عارف علوی نے ٹوئٹر بیان میں لکھا عمدہ آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپ جیتنے پر انگلینڈ کو مبارک ہو، پاکستان ٹیم نے اچھا کھیلا کم اسکور کے باوجود اچھی باؤلنگ کی اوراپنی پوری کوشش کی۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے لکھاورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں پاکستانی ٹیم نے شاندار بائولنگ کے ساتھ بھرپور اور دلیرانہ مقابلہ کیا۔

 

 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان نے بہترین بولنگ کی مگر انگلینڈ آج بہترکھیلا، ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے جنہوں نے فائنل میں جگہ بنائی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی قومی ٹیم کی تعریف کی کہا پاکستانی ٹیم فائنل تک پہنچی۔ یکجان ہو کر شاندار کوشش کی کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے، قوم کو فخر ہے۔

 

 

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور فواد چوہدری نے بھی بہترین کارکردگی دکھانے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔