جسٹس عامرفاروق نے بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ حلف اٹھا لیا

جسٹس عامرفاروق نے بطورچیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ عہدےکاحلف اٹھالیا۔

جسٹس عامر فاروق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ مقرر ہوگئے ہیں، اور انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی تقریب حلف برداری ایوان صدرمیں منعقد ہوئی، جہاں صدرمملکت عارف علوی نے چیف جسٹس عامرفاروق سے حلف لیا۔

ایوان صدر میں حلف برداری تقریب کے بعد چیف جسٹس عامر فاروق ہائی کورٹ پہنچے، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت کے باہر ان کے نام کی نام پلیٹ بھی نصب کردی گئی ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق آج سے ہی مقدمات کی سماعت شروع کریں گے۔