وزیراعظم کا آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سوال کا گول مول جواب

لندن میں تین بڑوں کی بڑی بیٹھک ہوئی، جس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز شریک ہوئیں، ملاقات میں ملکی سیاسی اور اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو میں آرمی چیف سے متعلق سوال پر گول مول جواب دیا۔

لندن میں مسلم لیگ ن کے تین بڑوں وزیراعظم شہباز شریف، پارٹی قائد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کی ملاقات ہوئی، جس میں ملکی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں الیکشن کی تاریخ نہ دئیے جانے پر مشاورت کی گئی، جبکہ نوازشریف نے پاکستان ميں موجودہ سياسی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شريف کو اپنا مؤقف دیا۔

وزيراعظم شہباز شريف وطن واپس آکر نواز شريف سے ملاقات پر پارٹی عہديداران اور اتحاديوں کو اعتماد ميں ليں گے، اتفاق رائے کے بعد ہی اليکشن کی تاريخ دينے يا نہ دينے کے حوالے سے حتمی فيصلہ کيا جائے گا۔

ایون فیلڈ ہاؤس میں ہونے والے ملاقات میں سلیمان شہباز بھی موجود تھے۔

 

 

وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے بعد میڈیا سے غیر رسمی مختصر گفتگو میں آرمی چیف سے متعلق سوال کا گول مول جواب دیا، انہوں نے کہا کہ آج ہماری فیملی میٹنگ تھی جس میں بڑے بھائی، بھتیجے، بھتیجیاں اور بیٹا شامل تھا۔