پاکستان تیسری مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان 153 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کررہا ہے۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 153 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے تیسری بار میگا ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

پاکستان کی بیٹنگ

153 رنز کے ہدف کے تعاقب کے لئے رضوان اور بابر کی جوڑی میدان میں اتری۔ پہلے ہی اوور میں بابر اعظم کا کیچ ڈراپ ہوا اور انہیں نئی زندگی ملی۔ جس کے بعد دونوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

پہلے بابر اعظم نے اپنی نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 38 گیندوں پر اپنے 50 رنز مکمل کئے۔

 

 

105 رنز کے مجموعے پر بابر اعظم آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 42 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔

بابر کے بعد حارث نے رضوان کا ساتھ نبھانے کی ٹھانی، اسی دوران رضوان نے بھی اپنی نصف سنچری 36 گیندوں نصف سنچری پرمکمل کرلی۔

 

 

محمد حارث اور شان مسعود نے پاکستان کی کشتی کو پار لگایا۔ 19ویں اوور کی آخری گیند پر حارث آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 26 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ؛

نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن (Finn Allen ) اور ڈیون کانوئے (Devon Conway ) نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔

فن ایلن نے پہلی ہی گیند پر چوکا مار کر اپنے خطرناک عزائم دکھائے لیکن تیسری ہی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے فن ایلن کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔

 

 

ڈیون کانوئے (Devon Conway ) کا ساتھ نبھانے کپتان کین ولیمسن (Kane Williamson (c)) آئے، دونوں نے اسکور 38 رنز پر پہنچایا، اس وقت شاداب خان کی سیدھی تھرو نے ڈیون کانوئے (Devon Conway ) کا کام تمام کردیا۔ ڈیون کانوئے (Devon Conway ) 21 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔

 

 

کین ولیمسن (Kane Williamson (c)) نے چوتھے نمبر پر آنے والے کھلاڑی گلین فلپس (Glenn Phillips ) کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔ 49 رنز پر محمد نواز نے گلین فلپس (Glenn Phillips ) کو ٹھکانے لگادیا۔ انہوں نے 7 رنز بنائے۔

 

 

گلین فلپس (Glenn Phillips ) کے بعد ڈیرل مچل (Daryl Mitchell ) آئے اور کین ولیمسن کے ساتھ مل کر نیوزی لینڈ کو دوبارہ ٹریک پر لے آئے۔ 117 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے ولیمسن کی وکٹ لے کر پاکستان کو چوتھی کامیابی دلائی۔ کین ولیمسن نے 46 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

 

 

19ویں اوور میں ڈیرل مچل (Daryl Mitchell ) نے نصف سنچری مکمل کی، انہوں نے 32 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔

 

 

ڈیرل مچل کی نصف سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے مقررہ 152 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور محمد نواز نے ایک وکٹ لی۔

قومی پلیئنگ الیون

 

 

سیمی فائنل کے لئے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ قومی پلیئنگ الیون بابر اعظم، محمد رضوان، محمد حارث، شام مسعود، افتخار احمد، محمد نواز، شاداب خان، وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔