تحریک انصاف نے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کردی

پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ منگل کے بجائے جمعرات 10 نومبر سے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹویٹر پیغام میں سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے سفر کا دوبارہ آغاز جمعرات کو وزیرآباد سے ہوگا۔

اس سے قبل فواد چوہدری کی جانب سے لانگ مارچ کو منگل کے بجائے بدھ سے شروع کرنے کا کہا گیا تھا تاہم اب یہ تاریخ مزید ایک دن آگے بڑھا دی گئی ہے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ پر لانگ مارچ شاہ محمود قریشی اور میں فیصل آباد ڈویژن سے مارچ کی قیادت کروں گا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواسے بھی تین اطراف سے مارچ ہوگا، کے پی میں جنوبی اضلاع سے مارچ کی قیادت علی امین گنڈاپور کریں گے،مالا کنڈ ریجن سے محمودخان، مراد سعید اور پشاور ویلی اور ہزارہ ریجن کے مارچ کی قیادت پرویز خٹک کریں۔

 

 

خیال رہے کہ گذشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ جہاں مجھے گولیاں لگیں وہیں سے مارچ دوبارہ شروع ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا لانگ مارچ 10 سے 15 دن میں پنڈی پہنچے گا، میں خود پنڈی آؤں گا، پورے پاکستان سے لوگ آئیں گے اور خود انھیں لیڈ کروں گا۔