رپورٹر: محمد مختار سولگی.

ایس ای میپکو سرکل وہاڑی چوہدری ساجد حسین گوندل کا میلسی میں منعقدہ سیفٹی سیمینار سے خطاب.

۔ ایس ای میپکو سرکل چوہدری ساجد حسین گوندل نے میلسی میں سیفٹی کے حوالے سے منعقد سیمینار براٸے شعور آگہی سیشن میں شرکت کی . سیمینار کے شرکإ سے خطاب کرتے ہوٸے ایس ای واپڈا نے کہا کہ ” سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کریں۔انسانی جان سب سے زیادہ عزیز ہے۔کوئی ایسا کام نہ کریں جس کی وجہ سے آپ کی جان چلی جائے اور آپکی فیملی بھی متاثر ہو۔بجلی پول پر کام کرتے وقت دونوں جانب سے ارتھ کریں“ انہوں نے مزید کہا کہ آج کل گھروں میں یو پی ایس اور جنریٹر کا استعمال ہورہا ہے جس کی وجہ سے سانحہ پیش آسکتا ہے۔لائن اسٹاف محکمہ کا اثاثہ ہیں۔جب آپ کو یقین ہو کہ سیفٹی سامان کے بغیر کام ممکن نہیں تو ایسی صورتِ حال میں کسی بھی افسر کا حکم نہ مانیں۔مزید آپ کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے جدید سیفٹی سامان کی ترسیل یقینی بنائی جائے گی۔اس موقع پر چوہدری طاہر علی،چوہدری شاہد نزیر،چوہدری ناصر محمود اور چوہدری طاہر شریف نے بھی خطاب کیا۔