وزیرستان پائن میں مشہور ٹھیکدار نامعلوم اغواکاروں کے ہاتھوں اغوا

وانا (احمدنور):

 

لوئر وزیرستان وانا بائی پاس روڈ سے محمد طارق ٹھیکدار کو نامعلوم مسلح افراد نے بندوق کی نوک پر اغواء کرلیا۔ اغواء کاروں نے محمد طارق کی گاڑی وانا بائی پاس روڈ پر چھوڑ دی۔ اغواء کے بعد ان کی گاڑی بائی پاس روڈ کے آس پاس موجود دکانداروں نے اپنے قبضے میں لے لی اور علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔محمد طارق وزیر علاقے کی جانی پہچانی شخصیت تھے اور پچھلے کئی سالوں سے وانا میں ٹھیکداری کے پیشے منسلک تھے۔ اغواء کی خبر علاقہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور عوام نے وانا بازار میں کڑیکوٹ چوک پر روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ اے این پی کے رہنماء نورزمان وزیر اور پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر امان اللہ نے اس موقع پر احتجاج کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ محمد طارق کو اغوا کاروں کے چنگل سے بازیاب کرانے میں کسی قسم کی تاخیر نہ کرے۔ انھوں نے کہا کہ اگر مغوی جلد بازیاب نہ کرالیا گیا توسیاسی جماعتیں وانا بازار کردیں گی۔