عمران خان کو اسپتال سے کب چھٹی ملے گی؟

وزیر آباد میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے عمران خان کو پیر تک چھٹی ملنے کا امکان ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان 3 نومبر کو وزیر آباد کے اللہ والا چوک پر فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔

 

عمران خان شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کے معالجین کے مطابق عمران خان کا پیر گولیوں کے ذرات سے زخمی ہوا ہے۔

 

عمران خان کےاسپتال میں مختلف ٹیسٹ کیےجائیں گے، جس کے بعد انہیں مزید 24 سے 48 گھنٹے میں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ ہوگا۔