شیراکوٹ: داماد نے مبینہ زیادتی کے بعد ساس کو جلا ڈالا

شیراکوٹ میں داماد نے شادی کے لیے رضامند نہ ہونے پر ساس کو جلا ڈالا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔

شیراکوٹ کے رہائشی محمود کی بیوی کاایک سال قبل انتقال ہوا۔ بیوی کے انتقال کے بعد ملزم نے بیوہ ساس کوشادی کے لئے مجبورکرنا شروع کردیا اور انکار پرملزم نے ساس کے ساتھ مبینہ زیادتی کی اورپھر آگ لگادی۔

متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں میواسپتال کے برن یونٹ میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔

تھانہ شیرا کوٹ پولیس نے ملزم محمود کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے، پولیس کے مطابق تفتیش کی روشنی میں حقائق سامنے آئیں گے۔