لاہور: خالہ کی شادی رکوانے کے لئے ملزم نے بچے کی جان لے لی

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں چند روز پہلے 5 سالہ بچے کے قتل کیس کا ڈراپ سین ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سفاک ملزم نے مقتول کی خالہ کی شادی رکوانے کے لئے بچے کی جان لے لی۔

انچارج انویسٹی گیشن اختر علی کا کہنا ہے کہ کلوز سرکٹ فوٹیج نے ملزم کی نشاندہی کردی، فوٹیج میں ملزم کو بچے کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

حکام کے مطابق ملزم ذیشان عرف گڈو نے 25 اکتوبر کو بادامی باغ سے ایان کواغوا کیا تھا ۔ واردات کے بعد ملزم ذیشان ورثا کے ساتھ بچے کوتلاش کرنے کاڈرامہ بھی کرتارہا۔

پولیس نے ملزم کے اعتراف جرم کے بعد مقدمے کا چالان تیارکرنا شروع کردیا ہے، جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔