لانگ مارچ جاری رہے گا یانہیں؟ تحریک انصاف آج فیصلہ کرے گی

تحریک انصاف کی قیادت لانگ مارچ کو جاری رکھنے یا ختم کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کے کینٹینر پر فائرنگ کردی گئی تھی، جس کے نتیجے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے، جب کہ ایک شخص جاں بحق بھی ہوگیا تھا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد تحریک انصاف نے لانگ مارچ کو روک دیا تھا، تاہم لانگ مارچ جاری رکھنا ہے یا نہیں، تحریک انصاف کی قیادت آج فیصلہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی قیادت عمران خان کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔