عمران خان کی ٹانگ کی ہڈی ميں کوئی نقصان نہيں ہوا، اسپتال ذرائع

شوکت خانم اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ٹانگ کی ہڈی ميں کوئی نقصان نہيں ہوا، اور آپريشن کے دوران ہرقسم کے ذرات نکال ديئے گئے ہیں۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے، اور لاہور کے شوکت خانم اسپتال ميں ان کا آپريشن کيا گيا۔

شوکت خانم اسپتال ذرائع کے مطابق عمران خان کی ٹانگ کا آپریشن کیا گیا ہے، ان ٹانگ کی ہڈی ميں کوئی نقصان نہيں ہوا، اور آپريشن کے دوران ہر قسم کے ذرات نکال ديئے گئے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہر زاویے سے تسلی کرنا ضروری تھا۔

دوسری جانب فائرنگ میں زخمی ہونے والے رہنما تحریک انصاف فيصل جاويد نے ٹويٹ کيا ہے جس ميں کہا ہے کہ کچھ دير پہلے عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، اور آپريشن ہوگيا ہے اور اللہ کے فضل وکرم سے تندرست ہيں۔

فيصل جاويد کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جذبے کو سلام، وہ آخری سانس تک اپنی جدوجہد جاری رکھيں گے۔