اخباری نمائنده : محمد مختار سولگی.

میونسپل کمیٹی میلسی کے چیف آفیسر کا ظلم .ملازمین کو 5 ماہ سے تنخواہوں کے چیک نہ دیے. تبادلہ ہونے پر ملازمین کا احتجاج، تنخواہوں کے چیکوں پر ساٸین کرنے کا مطالبہ.

میونسپل کمیٹی میلسی کے چیف آفیسر وقاص گجر نے ظلم اور ہٹ دھرمی کی آخیر کردی، اپنے منظورِ نظر ملازمین کے علاوہ میونسپل کمیٹی ملازمین کی اکثریت کی تنخواہیں پچھلے 5 ماہ سے روک رکھیں ہیں .ملازمین کی تنخواہوں کے چیکوں پر دستخط نہیں کررہا تھا بلکہ پچھلے 2سالوں کے الاٶنسز کے چیک بھی پاس نہیں کیے.، تبادلہ ہونے پر بھی اپنی ضد اور ہٹ دھرمی پر قاٸیم رہا اور ملازمین کی تنخواہوں کے چیک پاس نہ کیے. میونسپل کمیٹی ملازمین نے اسکے ناروا سلوک،غلط رویے اور تنخواہیں نہ دینے کے خلاف احتجاج کیا اور چارج چھوڑنے سے پہلے تنخواہوں کے چیک پاس کرنیکا مطالبہ کیا اور مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر خود کوآگ لگانے کی دھمکی دی.
میونسپل کمیٹی میلسی کے چیف آفیسر سے میڈیا کی طرف سے مٶقف لینے میں ناکامی ہوٸی اور معلوم ہوا کہ وقاص گجر تبادلہ کے بعد کسی سے رابطہ میں نہیں ہے.