پاکستان ریلویز کا نومبر سے مزید ٹرینوں کی بحالی کا اعلان، شیڈول جاری

پاکستان ریلویز نے ریلوے ٹریک کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد مزید ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

حکام کے مطابق راولپنڈی سے کراچی کیلئے تیزگام ایکسپریس یکم نومبر سے، حویلیاں تا کراچی ہزارہ ایکسپریس 10 نومبر سے اور پشاور اور مچھ کے درمیان جعفر ایکسپریس 20 نومبر سے بحال ہوگی۔

ترجمان کے مطابق تینوں ٹرینوں کیلئے بکنگ کا فوری طور پر آغاز کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکشین کے مطابق متعلقہ ڈویژنل حکام کو ٹرینوں کی دیکھ بھال اور ٹکٹس بکنگ کے انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔