عمران خان حکومت گرانے کیلیے سازش کے الزامات، امریکا کی پھر تردید

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے عمران خان کے الزامات کی ایک بار پھر تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی راہ میں غلط معلومات کو میں نہیں آنے دیں گے۔

عمران خان اپنے جلسوں اور دیگر تقریبات میں مسلسل یہ الزام لگارہے ہیں کہ ان کی حکومت کو آزاد خارجہ پالیسی اختیار کرنے کی وجہ سے امریکا نے سازش کرکے گرایا۔

ہم پر لگے الزامات ميں کوئی سچائی نہيں

سابق وزیر اعظم کا یہ بھی موقف ہے کہ امریکی سازش کو عملی جامہ موجودہ حکومت اور ان کے سہولت کاروں نے پہنایا۔ اس کے لئے ناراض ارکان کو خریدا گیا تاہم امریکا نے ان الزامات کی ایک مرتبہ پھر تردید کردی ہے۔

عمران خان کا امریکی سفیر سے رابطہ

واشنگٹن ڈی سی میں میڈیا بریفنگ کے دوران نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم امریکا اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔

امریکا کا پاکستان کو قرضوں کے مد میں بڑا ریلیف

عمران خان کی جانب سے امریکا پر لگائے جانے والے الزامات پر نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم پہلے بھی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں ’رجیم چینج‘ (حکومت کی تبدیلی) کے لئے سازش کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، ہم غلط معلومات کا درست معلومات کے ساتھ مقابلہ کر سکتے ہیں۔

پاک امریکا تعلقات پھر فروغ پارہے ہیں

پاکستان میں عام انتخابات کے مطالبے اور انعقاد کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عام انتخابات کا ابھی اعلان نہیں ہوا، ہم پاکستان سمیت دنیا بھر میں پرامن آئینی اور جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔