رپورٹر محمد مختار سولگی

غریب کاشتکار پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا، بزرگ کاشتکار کو کان پکڑوا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، اور قتل کی دھمکیاں دی جانے لگیں .

تفصیل کے مطابق نواحی چک 131 ڈبلیوبی کے رہائشی حاجی رب نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ الزام عائد کیا کہ میں نے حلقہ پی پی 235 | سے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کے امیدوار نواب علی رضا خاکوانی کی سالی سے موضع سید بلوچ میں | رقبہ خرید کیا ، خاتون نے مجھے رقبہ کا قبضہ دے دیا اور میں انے اس رقبے پر فصل کاشت کر لی جس کا علی خان اور جگنو خان وغیرہ نے برا منا یا ، اسی رنج پر 20 اکتوبر کوعلی رضا خاکوانی ، جگنو خان وغیرہ نے اپنے 50 ساتھیوں کے ساتھ مسلح ہو کر میرے رقبہ پر دھاوا بول دیا ، انہوں نے میری ٹانگوں کے قریب فائر کر کے مجھے دھمکایا اور کان پکڑوا کر تشدد کیا اور دھمکی دی کہ اگر اس رقبے کی طرف دوبارہ آۓ تو تمھیں قتل کر دیں گے ۔
نواب علی رضا خاکوانی سے موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا گیا۔ تو اس نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے اوچھے۔ ہتھکنڈے ہیں جس کی ہم بھر پور الفاظ میں مذمت کر تے ہیں ۔s