علی امین گنڈا پور کی اسلحہ کی فراہمی سے متعلق آڈیو

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو میڈیا کے سامنے پیش کردی۔

آڈیو میں علی امین گنڈاپور، اسد خان نامی شخص سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا پوزیشن ہے؟، بندوقیں اور لائسنس کتنے ہیں اور بندے کتنے ہیں؟۔

جس پر اسد خان کہتا ہے کہ بندے اور بندوقیں بہت ہیں، آپ جتنے بولیں اور لائسنس بھی بہت ہیں۔

علی امین گنڈا پور دوبارہ پوچھتے ہیں کہ اسلام آباد کی سرحد کے قریب کون سی کالونی لگتی ہے؟۔

جس پر اسد خان کہتا ہے کہ میں نے تو آپ کو پورا نقشہ بھیجا تھا۔

علی امین کہتے ہیں کہ بندے اور اسلحہ وہاں پر پہنچا دیں۔ جس پر اسد خان کہتا ہے کہ کوئی مسئلہ نہیں سب ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق سینیٹر فیصل واؤڈا نے چند روز قبل ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ خونی ہوگا، اسلام آباد میں لاشیں دیکھ رہا ہوں۔

پارٹی پالیسی کیخلاف بیان دینے پر پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جس کا جواب نہ دینے پر اب انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔