دوسرا دن: پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ مقررہ مقام سے پہلے ہی ختم

پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ مقررہ مقام سے پہلے ہی ختم کردیا گیا، کامونکی میں ختم ہونے والا مارچ رچنا ٹاؤن میں ہی ختم کردیا گیا، مارچ کل (اتوار کو) مریدکے سے شروع ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج (ہفتہ کو) دوسرا دن تھا، مارچ کو آج کامونکی میں اختتام پذیر ہونا تھا تاہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سیکیورٹی کلیئرنس کو بہانہ بنا کر لانگ مارچ مقررہ مقام سے پہلے ہی رچنا ٹاؤن میں ختم کردیا۔

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے آج کا مارچ ختم ہونے کا اعلان کیا۔ سابق وفاقی وزیر نے لکھا کہ آج کا مارچ ابھی ختم ہورہا ہے، حقیقی آزادی مارچ کل 11 بجے صبح مریدکے سے دوبارہ شروع ہوگا۔

 

 

پاکستان تحریک انصاف نے مارچ خرنے کی وجوہات کو سیکیورٹی کلیئرنس سے جوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے رانا ٹاؤن، مریدکے اور کامونکی میں عمران خان کے استقبال کی تیاریاں کر رکھی تھیں جو دھری کی دھری رہ گئیں۔

پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا ختم ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنماء اواپس لاہور چلے گئے، شفقت محمود، ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر سمیت دیگر لیڈر شپ واپس جانیوالوں میں شامل ہیں۔

حقیقی آزادی مارچ میں شریک لاہور سے آئے کارکن بھی واپس چلے گئے، لانگ مارچ میں شرکت کیلئے لیڈر شپ کل دوبارہ مریدکے پہنچے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ اعظم سواتی پر تشدد کیخلاف چیف جسٹس کو ایکشن لینا چاہئے، انصاف ہمارا حق ہے، جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا۔

آج صبح لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں گزشتہ روز لاہور کے لبرٹی چوک سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کیا اور شاہدرہ پر پڑاؤ ڈالا، جہاں سے آج دوسرے روز لانگ مارچ نے کامونکی کی جانب اپنے سفر کا آغاز کیا۔

پی ٹی آئی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لانگ مارچ گوجرانوالہ، جہلم اور گجرات سمیت مختلف شہروں سے ہوتا ہوا 4 نومبر کو راولپنڈی جب کہ 5 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔

ہم بھیڑ بکریاں نہیں کہ جو کہو مان لیں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس صاحب ہمارے بنیادی حقوق کی حفاظت نہیں کریں گے تو کون کرے گا۔

غیر سیاسی پریس کانفرنس میں صرف عمران خان کو نشانہ نہیں بناتے

نواز شریف الیکشن کرانے کے لئے تیار ہی نہیں

تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کہتے ہیں کہ جب نواز شریف الیکشن کرانے کیلئے تیار ہی نہیں تو بات چیت کیا ہوگی؟۔

ملک میں انقلاب آچکا ہے

’’لانگ مارچ کے شرکاء کو کمرے کرائے پر نہ دیں‘’

اسلام آباد پولیس نے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کے نام حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لانگ مارچ کے شرکاء کو کمرے کرائے پر نہ دیں۔

لانگ مارچ میں شریک شخص کو کمرہ دیا تو کارروائی ہوگی

مریم اورنگزیب کا عمران خان سے سوال

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنہ بتائے کہ رات کو ناکام مارچ چھوڑ کر گھر سونے کیوں بھاگ گئے۔

مارچ چھوڑ کر گھر سونے کیوں بھاگ گئے

ریڈ زون کی حدود میں توسیع

وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے ریڈ زون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دے دی ہے۔

ریڈ زون کہاں سے کہاں تک؟

پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی تشکیل

وزیراعظم شہبازشریف نے امن و امان کے قیام اور سیاسی بات چیت کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی

9 رکنی کمیٹی میں کون کون شامل

عمران خان کے کینٹینر پر پی ٹی آئی رہنما الجھ پڑے

تحریک انصاف کے فلاپ لانگ مارچ کے ناقص انتظامات پر اسد عمر نے حماد اظہر اور لاہور کے صدر شیخ امتیاز کو جھاڑ پلا دی۔

اسد عمر کی وڈیو پر وضاحت