میلسی. محمد مختار سولگی.

گڑھا موڑ ملتان وہاڑی روڑ پٹرولنگ پوسٹ اڈا 86 ڈبلیوبی کے قریب ڈکیتی کی واردات ، ڈکیتی مزاحمت اور لوگوں کے آنے پر پکڑے جانے کے ڈر سے ڈکیتوں کے ساتھی کی فائرنگ سے دو ساتھی زخمی. زخمی ڈاکو ہسپتال سے گرفتار، ڈی پی او وہاڑی موقع پرپہنچ گٸے، مقدمہ درج، کارواٸی شروع.

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز شام کو گڑھا موڑ تھانہ کی حدود میں ملتان وہاڑی روڑ پٹرولنگ پوسٹ اڈا 86 ڈبلیوبی کے قریب مبینہ طور پر دو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل سوار فیملی کو روکا موٹر سائیکل سوار ابرار حسین اپنی فیملی کے ساتھ ملتان سے وہاڑی کی طرف جا رہا تھا ڈاکوؤں نے موبائل نقدی 3ہزار شناختی کارڈ وغیرہ چھین لیا جب ڈاکو جانے لگے تو ابرار حسین کی بیوی نے ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل کی چابی نکال کر دور پھینک دی جس پر ڈاکوؤں نے فیملی پر تشدد شروع کر دیا گزرنے والے راہگیروں نے پکڑنے کی کوشش کی تو دوسری جانب سے موٹر سائیکل پر ڈاکوؤں کا ساتھی آ پہنچا جس نے متاثرہ فیملی پر فائرنگ کی جو ان کے دونوں ساتھیوں کو لگی جس پر فائرنگ کرنے والے نے زخمی حالت میں اپنے ساتھیوں کو ہسپتال گڑھا موڑ چھوڑ کر فرار ہو گیا ڈی پی او وہاڑی ڈی ایس پی میلسی اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی متاثرہ فیملی نے زخمی ملزمان کی شناخت کر لی جس پر متاثرہ فیملی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے زخمی ملزمان کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی.