رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے پارٹی کو خیرآباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔

فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کے بعد اور لانگ مارچ سے پہلے تحریک انصاف کو ایک اور بڑا دھچکا لگنے والا ہے، کیوں کہ رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خرم لغاری آج شام پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنےکا اعلان کریں گے، اور ان کے ساتھ جنوبی پنجاب سے 2 يا 3 اراکین اسمبلی بھی پارٹی سےعلیحدہ ہو سکتے ہیں۔

اس حوالے سے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے کہا کہ شام کو پریس کانفرنس میں سرپرائز دوں گا، ہم اب پی ٹی آئی کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے، اور میرے ساتھ اور بھی اراکین اسمبلی ہوں گے۔