پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ شیخ رشید لبرٹی چوک پہنچ گئے

عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف آج لاہور کے لبرٹی چوک سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کررہی ہے۔

تحریک انصاف کے مطابق عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ لاہور کے لبرٹی چوک سے جمعے کو شروع ہوگا اور 5 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

 

لبرٹی چوک پر تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ لبرٹی چوک پہنچ گئے ہیں۔

 

 

عمران خان کا کنٹینر

لانگ مارچ کے لیے عمران خان کا کنٹینر لبرٹی چوک میں پہنچایا جا چکا ہے۔ جس میں 5 کرسیاں لگائی گئی ہیں جن پر عمران خان اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ بیٹھ کر کسی بھی اجلاس کی صدارت کر سکتے ہیں۔

لانگ مارچ کا روٹ

تحریک انصاف نے باضابطہ طور پر لانگ مارچ کے روٹ اور مختلف مقامات پر پڑاؤ کے پلان کا اعلان کردیا ہے۔

لانگ مارچ 5 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا

اتحادیوں کو رانا ثناء اللہ کی حکمت عملی سے اختلاف

حکومت کی اتحادی جماعتوں نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق رانا ثناء اللہ کی حکمت عملی کی مخالفت کردی ہے، اتحادی جماعتوں نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو فساد مارچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن یلغار کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

یہ لانگ مارچ نہیں فساد مارچ ہے

مخصوص جگہ پر آئیں گے تو سیکیورٹی دیں گے

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق عدالت کا ایک فیصلہ موجود ہے، اس طریقہ کارکےمطابق آئیں گے تو ہم اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کریں گے، مخصوص جگہ پر آئیں گے تو ہم سیکیورٹی دیں گے۔

کسی جتھہ کلچر کو پروان نہیں چڑھنےدیں گے

نومبر میں آر یا پار

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نومبر میں آر یا پار ہوجائے گا، اسلام آباد کے عوام اسلام آباد کے اندر سے نکل آئے تو کرپٹ ٹولےکو بھاگنےکی جگہ نہیں ملے گی۔

عمران خان سیاست کے آخری 5 اوور کروانے جارہا ہے

حکومت کا موقف

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک تباہی کی طرف جانے سے 6 ماہ پہلے بچ گیا، الیکشن آئینی مدت پوری ہونےپر اگلے سال ہوں گے، والدین اپنے بچوں،بچیوں اور فیملیز کو خونی مارچ سے محفوظ رکھیں۔

الیکشن آئینی مدت پوری ہونےپر اگلے سال ہوں گے

عمران خان کا ویڈیو پیغام

گزشتہ روز عمران خان نے وڈیو پیغام جاری کیا تھا ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ مارچ حکومت گرانے یا لانے کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ حقیقی آزادی کی تحریک ہے۔ یہ تحریک تب تک نہیں رکے گی جب تک ہم اس ملک کو حقیقی طور پر آزاد نہیں کرتے۔

ہمارا مارچ حقیقی آزادی کی تحریک ہے