فاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اسعدمحمود کی ڈپٹی سیکریٹری وزارت ڈیجیٹل اکانومی اینڈ سوسائٹی تھائی لینڈ ڈاکٹر نٹاپون نتھا سومبون سے ملاقات

وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اسعدمحمود کی ڈپٹی سیکریٹری وزارت ڈیجیٹل اکانومی اینڈ سوسائٹی تھائی لینڈ ڈاکٹر نٹاپون نتھا سومبون سے ملاقات پاکستان پوسٹ میں جدت لانے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے ،اسعد محمود

اسلام آباد (پریس ریلیز) اپنے غیر ملکی دورے کے دوران
وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز اسعد محمود نے آج برن- سوئٹزر لینڈ میں تھائی لینڈ کے ڈپٹی سیکرٹری وزارت ڈیجیٹل اکانومی اینڈ سوسائٹی ڈاکٹر نٹاپون نتھا سومبون سے اہم ملاقات کی جس میں پاکستان میں ڈاک کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈی جی پاکستان پوسٹ رانا حسن اختر بھی موجود تھے۔
ملاقات میں میں پاکستان اور تھائی پوسٹل نیٹ ورک کے درمیان پالیسی کے تبادلے اور باہمی کاروباری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اوردونوں ممالک کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر قریبی رابطہ کاری جاری رکھنے پر اتفاق رائے ہوا۔
ڈپٹی سیکرٹری وزارت ڈیجیٹل اکانومی اینڈ سوسائٹی تھائی لینڈ نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی حالیہ تباہی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے پوسٹل آپریشنز کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے پاکستان پوسٹ کی کوششوں کو سراہا ۔
مولانااسعدمحمود نے تھائی وزارت ڈیجیٹل اکانومی اینڈ سوسائٹی کے تعاون سے پاکستان پوسٹ میں جدت لانے کی اہمیت کو اجاگر کیا اس موقع پر بنکاک میں ایشین پیسفک پوسٹل کالج میں پوسٹل افسران کی ٹریننگ مزید بہتر طریق پر جاری رکھنے پر اتفاق رائے ہوا
وزیر مواصلات نے کہا کہ جزائر اور بحر الکاہل کے ممالک میں ڈاک کی ترسیل کے لیے تھائی پوسٹ کی ٹرانزٹ سروسز کو استعمال کریں گے۔
ڈاکٹر نٹاپون نے بھی پاکستان کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید اور مؤثر ڈاک کے امور کی ترقی میں تعاون فراہم کرنے کے عزم کو دہرایا۔