کراچی: گداگر بچی کے اغواء اور زیادتی میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے کلفٹن میں 10 سالہ گداگر بچی کے اغواء اور زیادتی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

پولیس نے کراچی اور اندرون سندھ میں کارروائیوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حکام کے مطابق ایک ملزم کو ڈیفنس اور دوسرے ملزم کو ٹنڈوالہیار سے گرفتار کیا گیا۔

حکام کے مطابق واقع میں ملوث ایک ملزم واردات کے بعد فرار ہوکر ٹنڈوالہیار بھاگ گیا تھا جسے پولیس نے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیاگیا۔ جسے کراچی پولیس کے حوالے کیا جائیگا۔

دوسری جانب صوبائی وزیرشرجیل میمن نے بھی ٹوئٹ کرکے ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔