کراچی سمیت ملک بھر میں دیوالی کی تقریبات جاری

ملک بھر کی ہندو برادری آج دیوالی کا مذہبی تہوار جوش و جذبے سے منارہی ہے۔ کراچی کے شری لکشمی نارائن مندر میں بھی دیوالی کی تقریبات جاری ہیں، جہاں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شریک ہیں۔

دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کا جوش و خروش قابل دید ہے، دیگر کمیونٹیز کے افراد بھی دیوالی کی خوشیوں میں شریک ہیں۔

مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والوں بھی ہندوبرادری کو مبارکباد کے پیغامات دے رہے ہیں۔

سینٹرل جیل کراچی میں بھی ہندو قیدیوں کیلئے دیوالی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ہندو برادی سے تعلق رکھنے والے افراد نے رقص کیا۔

جناح اسپتال میں بھی ہندو برادری کے تہوار دیوالی کی تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر دیا جلا کر وہاں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر افراد کو مبارکباد پیش کی گئی، اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

 

 

تقریب میں جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول، ڈپٹی ڈائریکٹر اور شعبہ حادثات کے سربراہ ڈاکٹر سکندر حیات سمیت ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے شرکت کی۔

 

 

دیوالی کی تقریب کیلئے ڈاکٹر شاہد رسول نے دیا جلایا اور ملازمین سے خطاب میں کہا کہ ہمیں اپنے ہندو بھائیوں کا خیال رکھنا چاہئے، انہیں برابری کے حقوق دینے چاہیئں۔