چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ سپریم کورٹ کے جج کیلئے نامزد

سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 24 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے لیے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کیلئے ہائیکورٹ کے 4 ججز کےنام تجویز کر دیئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید سپریم کورٹ کے جج کیلئے نامزد کردیے گئے۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی سپریم کورٹ کیلئے نامزد، جوڈیشل کمیشن تمام نامزد گیوں کا جائزہ لیکر تعیناتی کی سفارش کا فیصلہ کرے گا۔