پاکستان فیٹف (FATF) کی گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (Financial Action Task Force) کا اجلاس جاری ہے جس میں پاکستان کو ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں مزید رکھنے یا نکالنے کا اعلان کیا جائے گا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کا دوروزہ اجلاس پیرس میں جاری ہے جس میں دیگر امور کے علاوہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی قیادت میں پاکستانی وفد اجلاس میں شریک ہے۔

پاکستان پرامید ہے کہ اس مرتبہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکا ل دیا جائےگا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو جون 2018 میں گرے لسٹ میں شامل کیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے اور سرمایہ کار گرے لسٹ میں شامل ممالک کے ساتھ لین دین سے ہچکچاتے ہیں، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے سے ملکی معیشت میں بہتری کا قوی امکان ہے۔