ترکیہ میں انتخابات سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا

ترکیہ میں انتخابات سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فی صد تک اضافہ کر دیا گیا۔

ترکیہ میں عام انتخابات 14 مئی کو ہونا شیڈولڈ ہیں۔

ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان نے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات سے چند روز قبل تقریباً 7 لاکھ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فی صد تک اضافے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تنخواہوں میں یہ اضافہ جون سے شروع ہونے والے چھ ماہ کے لیے ہوگا۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں سرکاری محکموں میں تقریباً 50 لاکھ ملازمین کام کرتے ہیں۔