مکیش امبانی نے اپنے ملازم کو کروڑوں کی بلڈنگ تحفے میں دیدی

بھارت اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل مکیش امبانی جہاں اپنے اثاثوں اور دولت کے باعث خبروں میں رہتے ہیں وہیں وہ اپنے ملازموں پر انعامات کی برسات کرنے اور بڑی رقم بطور تنخواہ دینے کے لیے بھی مشہور ہیں۔

بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی نے اب اپنے قابلِ اعتبار اور کئی برسوں سے اپنے ساتھ رہنے والے ملازم منوج مودی کو 1500 کروڑ  بھارتی روپے کی پراپرٹی تحفے میں دی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ گھر ممبئی کے پوش علاقے نیپیئن سی روڈ پر واقع ہے۔

ورنداون’ نامی 22 منزلہ عمارت 1.7 لاکھ مربع فٹ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے ملازم منوج مودی کو اس فرم کی ملٹی بلین ڈالرز ڈیلز کو کامیابی سے سرانجام دینے کے لیے جانا جاتا ہے، انہیں مکیش امبانی کا سیدھا ہاتھ بھی کہا جاتا ہے جو انڈسٹری کے اہم فیصلوں میں مکیش امبانی کو مشورے دیتے ہیں۔

نیپین سی روڈ پر رہائشی جائیدادوں کی قیمت عام طور پر 45,100 روپے سے 70,600 روپے فی مربع فٹ کے درمیان ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلڈنگ کے شروع کی 7 منزلیں کار پارکنگ کے لیے مختص ہیں۔