جیل بھرو تحریک آئین کے تحفظ اور انتخابات کیلئے ہے، پرویز الہٰی

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کہتے ہیں جیل بھرو تحریک آئین کے تحفظ اور انتخابات کے لیے ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کہتے ہیں کہ عمران خان کی کال پر عوام اور پارٹی کارکن جیلوں میں جانے کے لیے تیار ہیں۔ حکومت جان لے الیکشن کرواکے ہی جان چھوٹے گی۔ آئین سے کھیلنے والے حکمران اپنے لیے آرٹیکل چھ کی راہ ہموار کررہے ہیں۔

گزشتہ روز چودھری پرویز الہٰی نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔