پرویز مشرف کے انتقال پر شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

پاکستان کے سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کے دبئی میں انتقال کی افسوسناک خبر سنتے ہی سیاسی رہنماؤں اور شوبز انڈسٹری کے ستاروں کی جانب سے ان کی فیملی کے ساتھ اظہار ہمدردی اور ان کے لیے دعاؤں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔

جنرل (ر) پرویز مشرف اپنے خاندان کے ساتھ دبئی میں مقیم تھے ۔ طویل عرصے سے بیمار رہنے کے بعد 5 فروری 2023 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کو اعلیٰ فوجی افسران ، سرکاری افسران اور شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات کی جانب سے بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

لالی وڈ کی مشہور شخصیات جن میں فیصل قریشی ، مشی خان ، بلال قریشی ، حسن احمد ، صبور علی، یاسر حسین ، ثناء فہد ، فرحان سعید ، محسن عباس حیدر، مریم نور، غنا علی ، جنید خان ، سہیل جاوید ، عبداللہ کادوانی ، عاصم یار ٹوانہ ، سمیع خان ، مشال خان ، منیب نواز، شہروز سبزواری ، نوید رضا ، رابعہ بٹ اور دیگر نے سوشل میڈیا کے زریعے سابق صدر کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

اداکار بلال قریشی نے انسٹاگرام پر اسٹوری شئیر کی۔

 

 

اداکار سہیل جاوید نے لکھا ملک کا بہترین صدر، آپ سے ملنا اور آپ کے بروقت کے فیصلوں نے ٹی وی اور فلم انڈسٹری کو پروان چڑھایا جہاں وہ آج موجود ہے ۔

 

 

اداکار نوید رضا نے لکھا بہادر آدمی اور بہادر سپاہی جس نے دل سے پاکستان کی خدمت کی اور ترقی دی ۔ اللّٰہ انہیں جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

خیال رہے کہ ٹیلی ویژن اور میڈیا انڈسٹری کےلیے پرویز مشرف کے بہت خدمات تھے۔ جنہوں نے کئی نجی میڈیا چینلز کو لائسنس دینے، چینلز اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو کھولنے کے ساتھ ساتھ قومی تقریبات پر ریاستی سطح کے ثقافتی شوز کا آغاز کیا۔