جو نسلی اور اصلی ہو گا،عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوگا، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جو نسلی اور اصلی ہوگا، وہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوگا، 10 ماہ سے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں۔

لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 13 جماعتیں زمین بوس ہو گئی ہیں، اب پی ڈی ایم والے عوام میں جانے کے قابل نہیں رہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی احتساب بیورو ( نیب ) کے مفرور لندن میں ارد گرد بسیرا کیے ہوئے ہیں، 385 لوگوں نے نیب قانون میں تبدیلی کر کے اپنی جان بچائی۔

شیخ رشید نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بینکوں میں ایل سی نہیں کھل رہی، پورٹس سے مال نہیں ریلیز کیا جا رہا، تکنیکی بنیادوں پر پاکستان ڈیفالٹ کر چکا ہے۔