مریم نواز شریف کی پاکستان واپسی کا شیڈول تبدیل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کی پاکستان واپسی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کے مطابق مریم نواز شریف کی 22 جنوری کو وطن واپسی کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے۔

لیگی رہنما مریم نواز کا اب 22 جنوری کے بجائے 29 جنوری کو وطن واپس آنے کا امکان ہے، مریم نواز 29 جنوری کو شام 4 بجے لاہور ایئر پورٹ پہنچیں گی۔

مریم نواز 27 جنوری کو لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوںگی، پاکستان آمد سے قبل وہ ایک روز دبئی میں قیام کریں گئی۔ وطن واپسی پر مریم نواز لاہور ایئرپورٹ پر کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کریں گی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ مریم نواز شریف 22 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی اور نچلی سطح تک پارٹی کو متحرک کرنے کے لئے ذمہ داران کو ٹاسک تفویض کریں گی۔