کراچی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے خلاف ملک بھر میں خواتین سڑکوں پر نکل آئیں

اہل کراچی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے خلاف ملک بھر میں خواتین سڑکوں پر نکل آئیں ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مظاہرے، جماعت اسلامی کی چھینی گئی یوسیز واپس کرنے کا مطالبہ

کراچی/لاہور/اسلام آباد (پ ر) کراچی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن کے گٹھ جوڑ سے اہل کراچی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے تحت ملک گیر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ اسلام آباد، کوئٹہ، لاہور،کراچی ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پوری، پشاور، فیصل آباد، رحیم یار خان، سرگودھا، بھلوال,گجرات سنجھورو اور خانیوال سمیت تمام صوبوں کے چھوٹے بڑے شہروں میں زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر جماعت اسلامی کو اس کا مینڈیٹ دو، کراچی کی جیت پر ڈاکہ نامنظور، پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن گٹھ جوڑ نامنظور اور دیگر مطالبات و نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہروں کی قیادت مرکزی صوبائی اور ضلعی زمہ داران ڈپٹی سیکریٹریز ڈاکٹر حمیرہ طارق ،ثمینہ سعید ،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، ڈائیریکٹر تعلقات عامہ حلقہ خواتین عائشہ سید ، زینب آصف، رخسانہ غضنفر ،نزہت بھٹی ،ربیعہ طارق،عظمی عمران،زبیدہ جبین ،مریم جمیلہ سمیت
دیگر مرکزی، صوبائی اور مقامی ذمہ داران نے کی۔ دریں اثنا حلقہ خواتین کی مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر حمیرہ طارق ،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ،ثمینہ سعید و دیگر نے چیف الیکشن کمیشن پنجاب سے ان کے دفتر میں ملاقات میں کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں نتائج کے ردو بدل کے حوالے سے اپنا موقف پیش کیا۔