مصباح الحق نے قومی ٹیم کیلئے ہیڈکوچ کی تقرری کا فیصلہ مسترد کردیا

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے غیر ملکی کوچز کی تقرری کو مسترد کردیا۔ کہتے ہیں کہ غیر ملکی کوچز کے نخرے ہوتے ہیں، سابق پاکستانی کھلاڑیوں کو عزت دینی چاہئے۔

پاکستان انگلینڈ سے ٹیسٹ اور نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز کیوں ہارا؟، سماء سے بات چیت میں سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پلاننگ کی کمی کو اہم وجہ قرار دیدیا۔ مصباح الحق کہتے ہیں ہم انگلینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف ہوم ایڈوانٹیج نہیں لے سکے۔

مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے شکوہ کیا کہ اپنے لوگوں کو اہمیت نہیں دیتے اور باہر کے لوگوں کو سر پر بٹھا لیتے ہیں، انہوں نے غیر ملکی کوچ کی تقرری کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سابق پاکستانی کھلاڑیوں کو اہمیت دینی چاہئے۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہے، اس کو بطور کپتان مزید وقت دینا چاہئے۔

مصباح الحق نے شاہد آفریدی کی سلیکشن کو بہترین قرار دے دیا۔ کہا نظرانداز ہونے والے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہونے پر خوشی ہے۔