خرگوش کے نام پر بلیوں کا گوشت فروخت کرنے کا انکشاف

مسلمان افریقی ملک الجزائر میں خرگوش کے نام پر بلیوں کا گوشت فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کے متعلقہ حکام نے تصدیق کی ہے کہ کچھ قصابوں کی جانب سے بلیوں کے گوشت کو خرگوش کا گوشت بنا کر فروخت کیا جا رہا ہے۔ حکام نے اس حوالے سے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

محکمہ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ قسنطینہ برج میونسپلٹی میں کچھ قصاب اس بنیاد پر بلی کا گوشت فروخت کرتے پائے گئے ہیں کہ یہ خرگوش کا گوشت ہے۔

حکام نے شہریوں سے کہا کہ وہ احتیاط برتیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ گوشت خریدتے وقت خرگوش کا سر اور دم ذبحہ کردہ خرگوش کے ساتھ جڑا ہو۔

دوسری طرف کنزیومر پروٹیکشن آرگنائزیشن کے عہدیدار مصطفیٰ زبدی نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں کہا کہ قصابوں کو نہ صرف قسنطنیہ پل کی سطح پر ہدایات دی گئی ہیں کہ خرگوش کے سر اور پاؤں کوگوشت کے ساتھ رکھیں بلکہ کئی دوسرے علاقوں میں بھی اس طرح کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔