وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔

محمود خان نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری منگل کو گورنر کو ارسال کردی جائے گی۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد 14 جنوری کو خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر کو بھجوادوں گا۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی نہ ہی گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی تاہم گورنرخیبرپختونخوا غلام علی نے وزیراعلیٰ کو اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔