وزیراعظم پاکستان متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف آج بروز جمعرات 12 جنوری کو دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سمیت دیگر رہنماؤں، تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔

یو اے ای میں پاکستانی افرادی قوت کیلئے مواقع پیدا کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النیہان کی دعوت پر امارات کا دورہ کر رہے ہیں۔