میرے ہمسفر میں ہانیہ عامر نے کیسا میک اپ کیا؟

بھارتی میک اپ آرٹسٹ انکش باہوگونہ پاکستانی ڈرامے ’’میرے ہمسفر‘‘ میں ہانیہ عامر کے میک اپ لک سے بے انتہاء متاثر ہوئے اور ہانیہ کے بلش لک کے ٹوٹوریل کی ویڈیو بنادی۔

گزشتہ برس پاکستان کا مقبول ترین ڈرامہ ’’میرے ہمسفر‘‘ میں ہانیہ عامر نے فرحان سعید کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا، ہانیہ نے ڈرامے میں ’’ہالا‘‘ کا کردار ادا کیا، اس کردار کو پاکستان ہی نہیں بھارت میں بھی کافی مقبولیت ملی۔

گزشتہ دنوں میرے ہمسفر میں ہانیہ سے متاثر ہوکر بگ باس کی اداکارہ عرفی جاوید نے بھی ایک ویڈیو بنائی تھی۔

 

ایک ایسی ہی ویڈیو بھارتی کانٹینٹ کری ایٹر اور میک اپ آرٹسٹ Ankush Bahuguna نے بنائی جس میں انہوں نے ہانیہ عامر کے ’’میرے ہمسفر‘‘ ڈرامے میں کئے جانیوالے میک اپ میں بلش لک کے طریقۂ کار کو بتایا۔

انکش نے ہانیہ عامر کے بلش لک کو اختیار کرتے ہوئے، بلش لک کے حوالے سے بتایا کہ ہانیہ نے میک اپ کیسے کیا؟۔