یوٹیوبر ڈکی بھائی کی مایوں، تصاویر اور ویڈیوز وائرل

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی مایوں کی تقریب ہوگئی، تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

حال ہی میں پاکستانی معروف یوٹیوبر Saad Rehman عرف Ducky Bhai اور Aroob Jatoi کا نکاح ہوا ہے، اب شادی کی دیگر تقریبات کا باقاعدہ آغاز بھی ہوگیا۔ شادی کی پہلی رسم مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ڈکی بھائی اور روب جتوئی کی مایوں کی رسم گزشتہ روز ادا کی گئی، سعد نے مایوں کی ایک تصویر شئیر کی۔ جس کے کیپشن میں ’’مایوں، اور دونوں اطراف دل کے ساتھ آغاز‘‘ لکھا۔

 

تصویر میں دولہا اور دلہن زرد سونے کے شیڈز والے لباس میں ملبوس دکھائی دیے، عروب بے حد خوبصورت نظر آرہی تھیں جبکہ سعد کے چہرہ بھی خوشی سے جگمگا رہا تھا۔

اس کے علاوہ مایوں کی چند دلکش تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سعد رحمان پاکستان کے مشہور یوٹیوبرز میں ہیں، جن کے یوٹیوب، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر کئی ملین فالوورز ہیں۔