اسلام آباد:سیکٹر جی 9 میں فائرنگ کا تبادلہ،ڈاکو ہلاک، پولیس اہلکارزخمی

اسلام آباد میں کراچی کمپنی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 3 ڈاکو سیکٹر جی 10 میں واردات کرکے فرار ہورہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس اہلکاروں نے پیچھا کیا۔

ترجمان کے مطابق جی نائن میں ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس سے ایک اہلکار کامران الدین زخمی ہوگیا۔ کامران کے پیٹ میں دو گولیاں لگیں۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فرار ملزمان کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔