کراچی سی ویو سے لڑکی کی لاش ملنے کا واقعہ مشکوک ہوگیا

کراچی میں سی ویو کے قریب لڑکی کی ڈوب کر موت کا واقعہ مشکوک ہوگیا۔ عینی شاہد کے بیان میں تضاد سامنے آگیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لاش 3 سے 4 گھنٹے پرانی ہے جبکہ لڑکی کے سمندر میں چھلانگ لگانے کی اطلاع دو روز قبل دی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے سمندر میں چھلانگ لگانے کی اطلاع 2 روز قبل دی گئی۔ جمال نے جس مقام کی اطلاع دی وہاں 2روز تک لاش نہیں ملی۔

کیس میں گرفتار ڈاکٹر کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ جائے وقوع سے برآمد ہونے والے موبائل فون کا فرانزک بھی کرایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ آج صبح کراچی میں سی ویو کے قریب سمندر میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی لڑکی کی لاش دو روز کی تلاش کے بعد نکال لی گئی۔ لڑکی کے ورثا کا دعویٰ ہے کہ ان کی بیٹی خود کشی نہیں کر سکتی۔ اس لیے معاملے کو مزید پہلوؤں سے بھی دیکھا جا رہا ہے۔