عمران خان کے“انقلابی اقدامات“ آڈیوز میں قوم نے سن لئے ہیں،وزیرداخلہ

وزیرداخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ملک آج بحران میں ہے تو اس کا ذمہ دارفارن ایجنٹ عمران خان ہے، موجودہ معاشی چیلنجز تحریک انصاف کے4 سالہ دور اقتدارکی وجہ سے ہیں۔

عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی اورکرپشن نے ملک کو معاشی طور پر تباہ حال کیا، ملک کے حالیہ بحران کا ذمہ دارعمران خان خود ہے۔

راناثنااللہ نے کہا کہ عمران خان22 سال سے تیاری کرکے بھی فیل ہوتارہاہے۔ اتحادی حکومت نےملک کو معاشی ڈیفالٹ سے بچالیا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان کے“انقلابی اقدامات“آڈیوزمیں قوم نے سن لئے ہیں، عمران خان کا انقلاب گھڑیاں چوری کرنا اور قومی مفادات بیچنا ہے۔ قوم عمران خان کے جھوٹ، فراڈ، جعلسازی جان چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پرویزالہیٰ سے ہرروز بےعزت ہونے کا غصہ کسی اور پر نکالتاہے، گزشتہ سال 10 اپریل کوآئین کی طاقت سے ملکی تباہی کاعمل روکا گیا۔ عمران خان اپنے4سالہ جرائم دوسروں کا نام لیکر دہرارہا ہے۔