بڑی کمی کے بعد سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں9 ڈالر کی کمی جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونا ایک بار پھر 300 روپے مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1839 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں گزشتہ روز 5200 روپے فی تولہ کی کمی کے بعد جمعے کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 83 ہزار 700 روپے جب کہ دس گرام سونا 1 لاکھ 57 ہزار 493 روپے کا ہوگیا۔