پارٹی سربراہی سے ہٹانے کے کیس میں عمران خان کو نوٹس جاری

پارٹی سربراہی سے ہٹانے کے کیس میں الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پیشی کا نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے نوٹس کے ذریعے عمران خان کو 11 جنوری بروز بدھ صبح 10 بجے خود یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

نوٹس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے سوال کیا گیا ہے کہ نااہلی کے بعد پارٹی سربراہ کیسے رہ سکتے ہیں؟ وضاحت کی جائے۔ عمران خان کو جاری نوٹس میں توشہ خانہ کیس اور پارٹی سربراہی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے نوٹس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بنی گالہ اسلام آباد کے پتے پر ارسال کیا گیا ہے۔