اداکارہ کبریٰ خان نے عادل راجا کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

اداکارہ رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عادل راجا کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عادل راجا نے 4 اداکاراؤں کیخلاف جھوٹے الزامات لگائے۔ من گھڑت الزامات سے میری اور دیگر اداکاراؤں کی عزت و وقارمجروح ہوا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ہتک آمیز مواد کو ہٹانے کیلئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو کبریٰ خان سمیت 4 اداکاراؤں کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد بلاک کرنے اور آئندہ سماعت پر پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔