ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی تھی،وزیراعظم

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پچھلے 4 سال کے دوران ملکی معیشت کوناقابل تلافی نقصان پہنچاگیا، ہم نے ہر شعبے میں بھرپور محنت اور لگن سے کام کا آغاز کیا۔

پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات میں شہبازشریف نے کہا کہ ہم نے ہر شعبے میں بھرپور محنت اور لگن سے کام کا آغاز کیا، ملکی معیشت کو تباہی کی دلدل سے نکالنے کابیڑہ اٹھایا ہے۔

ملاقات میں پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اظہاراعتماد کیا۔ وفد نے حکومت کو توانائی کی بچت کے مختلف اقدامات پرتعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

قبل ازیں توانائی بچت پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت ایکشن میں آگئی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں وفاقی سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔

مجموعی طور پر 1000 میگاواٹ کے سولر پینل لگائیں جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کردیا کہ توانائی بچت کے حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔